Ad Code

“ پیغام دیتی زندگی'زندگی میں پیش آنے والے واقعات کو معانی ضرور دیں!Give life to the events that take place in the life of the monster


ایک جنگل میں ایک شخص رہتا تھا ، جس نے
ایک گھوڑا پالا ہوا تھا جب وہ جوان ہوا تو اس کے مسلز اور جسمانی ساخت اتنے خوب صورت اور دل نشین تھے کہ اس کو دیکھنے کے لیے پورا گاؤں امڈ آیا ۔ سب نے کہا کہ تو بہت خوش قسمت ہے جو تجھے ایسا گھوڑا نصیب ہوا ہے۔اس آدمی نے کہا "پتا نہیں یہ خوش قسمتی ہے یا بدقسمتی " کچھ دن کے بعد وہ گھوڑا بھاگ گیا، گاؤں کے لوگ اس کے  افسوس کے لئے لگے۔ یہ شخص کہنے لگا "پتا نہیں یہ میری خوش قسمتی ہے یا بدقسمتی اس کا یہ جواب سن کر وہ لوگ حیران ہوئے۔ کچھ دن ہی گزرے تھے وہ گھوڑا اپنے ساتھ ایک خوبصورت گھوڑی لے کر واپس آگیا ۔ لوگ پھر اس کے پاس آئے اور کہنے لگے :تم تو بڑے خوش قسمت انسان ہو ،ایک کی جگہ دو گھوڑے، وه شخص بولا: "معلوم نہیں یہ خوش قسمتی ہے یا بدقسمتی کچھ ہی دن گزرے تھے کہ اس کا جوان بیٹا اس گھوڑی پرسواری ہونے کی غرض.سے بیٹھا ،مگر گھوڑی نے اسے برداشت نہیں کیا
اور اس کو  نیچھے پھینک دیا جس سے جوان کی ٹانگ
ٹوٹ گئی . گاؤں والے اظہار افسوس کرنے آگئے
تو اس کا وہی جواب تھا کہ معلوم نہیں یہ
خوش قسمتی ہے یا بدقسمتی او رلوگ پھر
حیران-کچھ عرصے بعد ملک میں جنگ شروع ہوگئی،فوجی آئے اور وہاں کے سب جوانوں کو لے گئے مگرجوان کو چھوڑ گئے۔ جنگ کافی دنوں تک جاری رہی اور جب ختم ہوئی ، لوگ واپس آنا شروع ہوئے تو معلوم ہواکہ جنگ میں اس گاؤں کے سارے لوگ مر چکے تھے البتہ ایک جوان زنده کی ٹانگ ٹوٹی تھی .
اس کہانی کا اصل مقصد یہی ہے کہ انسان کی زندگی
میں کوئی بھی  ایسا واقعہ یا حادثہ ہے کار نہیں ہوتا اس کا بھی کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے اور  اس کا کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور ہوتا ہے۔ خود میرے ساتھ کئی ایسے واقعات  ہوئے ہیں جن کی وجہ سے وقتی طور پر میں پریشان ہو گیا تھا مگر بعد میں ان واقعات کے جو فوائد نکلے وہ بہت شاندار تھے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ایف ایس سی کے سال میرے ساتھ پیش آیا کہ پریکٹیکل ایگزام .  میرے استاد نے  مجھ سے کرکٹ کے بارے میں پوچھ لیا لیکن  کرکٹ میں میری دلچسپی ہی نہ تھی ،نتیجتا مجھے نمبر کم  ملے اور میں یونیورسٹی جانے سے رہ گیا۔ اس صورت حال پر میں بہت دلبرداشتہ ہو گیا ۔ لیکن ، میں نے اگلے سال پھر  دوباره امتحان دیا اور  میں پاس ہو گیا ۔میرے   آج کل دلی جذبات یہ ہیں کہ اگر وہ استاد مجھے مل جائیں تو میں ان کو پھولوں کے بار پہناؤں.کیوں کہ ان کے ایک فیصلے سے میں اگرچہ وقتی طور پر زندگی میں پیچھے رہ گیا لیکن اس کے بعد میری زندگی میں بے شمار کامیابیاں اسی رکنے کی وجہ سے آئیں اور اللہ نے مجھ پر فضل فرمایا 

Post a Comment

0 Comments

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();