حضرت لقمان اگرچہ ایک شخص کے غلام تھے لیکن خدا کی یاد سے کبھی غافل نہ ہوتے تھے۔ ان کا آقا ان کے مرتبہ سے واقف ہو گیا تھا اور ان کا دل سے احترام کرتا تھا۔ وہ تو ان کو کبھی کا آزاد کر دیتا لیکن حضرت لقمان غلام کے لباس میں ہی رہنا پسند کرتے تھے۔ اس لیے وہ ان کے منشاء کے بغیر کوئی کام نہ کرنا چاہتا تھا۔ تاہم اس کو ان سے اس درجہ محبت و عقیدت پیدا ہوگئی تھی کہ وہ پہلے کھانا حضرت لقمان کے پاس بھیجتا تھا اور وہ جو کچھ بچا کر واپس بھیجتے تھے اس کو کھا کر خوش ہوتا تھا۔ ایک دفعہ اس کو کسی نے ایک خربوزہ تحفہ بھیجا۔ مالک نے لقمان کو بلا بھیجا۔ جب وہ آگئے اور مالک کے سامنے بیٹھ گئے تو مالک نے خربوزہ سے ایک قاش کاٹ کر لقمان کو دی۔ انہوں نے بڑے شوق ورغبت سے یہ قاش کھائی۔ مالک ان کو اس طرح کھاتے دیکھ کر بہت خوش ہوا۔ اور دوسری قاش دی۔ وہ بھی انہوں نے شوق سے کھالی۔ یہاں تک اسی طرح وہ مالک کے ہاتھ سے ستره قاشیں لے کر کھا گئے۔ ان کے کھانے کا یہ انداز تھا کہ دیکھنے والوں کے منہ میں پانی بھر آتا تھا۔ اب صرف ایک قاش باقی رہ گئی تھی۔ مالک نے کہا کہ اس کو میں کھاؤں گا۔ جونہی اس نے یہ قاش منہ میں ڈالی اس کی کڑواہٹ نے اس کے منہ میں آبلے ڈال دیئے۔ آخ تھو کرتے ہوئے اس نے لقمان سے کہا کہ اے عزیز! تو نے اس زہر کو کیوں اس رغبت سے کھالیا اور اپنی جان کا دشمن بنا۔ اگر تو اس کے کھانے میں کوئی عذر کر دیتا تو کیا حرج تھا؟ لقمان نے جواب دیا کہ میں نے تیرے خوان نعمت سے اس قدر نعمتیں کھائی ہیں کہ ان کا شکریہ نہیں ادا کر سکتا۔ اب مجھ کو شرم آئی کہ ایک کڑوی شئے تیرے ہاتھ سے نہ کھاؤں۔
میرا گوشت پوست تیری ہی بخشش سے بنا ہے۔ اگر میں ایک تلخ چیز پر واویلا کرنے لگوں تو میرے سر پر خاک۔
Although Hazrat Luqman was a slave of a person, he never neglected the remembrance of God. His master became aware of his status and respected him deeply. He would have freed them once, but Hazrat Luqman preferred to remain in the garb of a slave. Therefore, he did not want to do anything without their intention. However, he developed such love and devotion to him that he used to send food to Hazrat Luqman and he was happy to eat what he saved and sent back. Once someone sent him a melon as a gift. Malik sent for Luqman. When they came and sat in front of the master, the master cut a piece of melon and gave it to Luqman. He ate this straw with great enthusiasm. The owner was very happy to see them eating like this. And gave another straw. He ate that too with gusto. Even in the same way, they ate large grains from the owner's hand. Their style of eating was such that the mouths of the visitors were filled with water. Now there was only one left. The owner said that I will eat it. As soon as he put this straw in his mouth, its bitterness made his mouth boil. While sighing, he said to Luqman, "O Aziz!" Why did you eat this poison with this temptation and become the enemy of your life? If someone made an excuse for eating it, what was wrong? Luqman replied that I have received so many blessings from your blessings that I cannot thank them enough. Now I am ashamed not to eat a bitter thing from your hand.
My flesh is made of your grace. If I complain about something bitter, dust on my head.
0 Comments