Ad Code

Urdu novel mushaf say iqtibas read online in urdu

  

Urdu Novel Mushaf Say Iqtibas, Mushaf  Urdu Novel Say Iqtibas.

وہ میم ! مجھ سے نماز پڑھی نہیں جاتی، تو خیر ہے؟”

” ہاں، کیوں نہیں خیر ہے ، اٹس اوکے، اگر آپ نہیں پڑھ سکتیں تو” محمل کو لگا، منوں بوجھ اس کے کاندھوں سے اتر گیا ہو. وہ ایک دم قید سے آزاد ہوئی تھی-

” میم! کوئی فرق تو نہیں پڑے گا نا ؟”

” قطعا فرق نہیں پڑے گا. یہ بلکل آپ کی اپنی مرضی پہ ہے “

” اوہ …..اوکے!” وہ بے حد آسودہ سی مسکرائی -

مگر میڈم مصباح کی بات ابھی ختم نہیں ہوئی تھی-

” یقین کریں محمل ! کوئی فرق نہیں پڑے گا اسے - آپ بیشک نماز نہ پڑھیں، بے شک سجدہ نہ کریں - جو ہستیاں اس کے پاس ہیں، وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتیں- اگر آپ کر لیں، اسے کیا فرق پڑے گا - اس آسمان کا بالشت بھر بھی حصہ خالی نہیں جہاں کوئی فرشتہ سجدہ نہ کر رہا ہو- اور فرشتہ جانتی ہیں، کتنا بڑا ہو سکتا ہے؟

جب اس پہاڑی پر رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام کے پکارنے پہ پلٹ کر دیکھا تھا تو جبرائیل علیہ السلام کا قد زمین سے آسمان تک تھا اور ان کے پیچھے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو آسمان نظر نہیں آرہا تھا. ایسے ہوتے ہیں فرشتے- 70 ہزار فرشتے کعبہ کا روز طواف کرتے ہیں، یہ تعداد عام سی لگتی ہے - مگر جانتی ہو، یہ جو 70 ہزار فرشتے روز طواف کرتے ہیں، ان کی باری پھر قیامت تک نہیں آئے گی - اس رب کے پاس اتنی لاتعداد ہستیاں ہیں عبادت کرنے کے لئے، آپ نماز نہ بھی پڑھیں تو اسے کیا فرق پڑے گا؟”

میڈم مصباح جا چکی تھیں اور وہ دھواں دھواں چہرے کے ساتھ کتابیں سینے سے لگائے ساکت سی کھڑی تھی. اس کو لگا ،وہ اب نماز کبھی نہیں چھوڑ سکے گی۔

مصحف

Post a Comment

0 Comments

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();