Ad Code

FAMOUS URDU QUOTES - URDU QUOTES WRITTEN - SYED USAMA SHERAZI

 urdu quotes in urdu, urdu quotes written, urdu quotes about life and love, urdu quotes on zindagi, urdu quotes islamic, urdu quotes sms




آنکھیں کھلی ہیں، محبوب نظروں سے اوجھل ہے، آنکھوں والا اندھا ہے، سماعت ہے، محبوب کی آواز سنائی نہیں پڑتی ، خود کو بہرا سا معلوم ہوتا ہے، زمانے بھر کی روشنیاں، رعنائیاں سامنے ہیں مگر محبوب کے جلوے کے سوا کسی کو نہیں مانتا . جب تک محبوب دکھائی نہ دے ، خود کو اندھا کہتا ہے . یا اللہ یہ کیا ہے ؟ آنکھ بھی تیری، عشق بھی تیرا، عاشق بھی تیرا اور معشوق بھی تیرا .. یا اللہ ایسے آنکھوں والے اندھے دکھا .. جن کی لاٹھی صرف ایک نظر کا سوال کرتی ہے.

سید اسامہ شیرازی


تمہارا دل صحرا سا ہے، اور صحراؤں میں دی گئی پکار اکثر دب جاتی ہے، آوازیں ان سنی کر دی جاتی ہیں، طوفان سا اٹھتا ہے تو قیامت سا لحظہ ہوتا ہے، ہر کوئی خود کو وقت کی ریت سے بچانے کی کوشش کرتا ہے، ساتھ والے کی فکر نہیں ہوتی. ایسی ہو تم
سید اسامہ شیراَزی


خود کو عمر بڑھنے کے ساتھ فہم میں نہیں بڑھاؤ گے تو وقت کی ابابیلیں، ناکامی کی 
، کنکریوں سے تمہارے مضبوط اور تن آور ہاتھی گرا دیں گی. پھر وہی انجام ہوتا ہے جو ایک تال سے اُکھڑے ہوئے فنکار کا ہو جائے
سید اسامہ شیرازی



وہ جو ٹوٹ گیا ہے اپنے بوجھ سے،
تم کس سہارے کی بات کرتے ہو؟
 کسی دشت کے نخلستان کی لہر ہوں،
تم کس کنارے کی بات کرتے ہو؟ 
چاند کو توڑ دے، اسے اشارہ کہتا ہوں،
تم کس اشارے کی بات کرتے ہو؟
میرے اندر تو خدا کا ظہور ہے،
تم کس مینارے کی بات کرتے ہو؟ 
سید اسامہ شیرازی


کسی اپنے کے ساتھ رہ کر اکٹھے تکلیف برداشت کر لینا، الگ ہو کر تکلیف برداشت کرنے سے بہتر ہے.
سید اسامہ شیرازی


رونے والا بھی اس امید سے روتا ہے کہ اسے آنسو بہانے کو کندھا مل جائے گا، جس طرح انسان کو موت سے فرار نہیں، اسی طرح انسان ، انسان سے بھی دور نہیں بھاگ سکتا.
ایک دوسرے سے محبت کرنا سیکھو.
سید اسامہ شیرازیرونے والا بھی اس امید سے روتا ہے کہ اسے آنسو بہانے کو کندھا مل جائے گا، جس طرح انسان کو موت سے فرار نہیں، اسی طرح انسان ، انسان سے بھی دور نہیں بھاگ سکتا. ایک دوسرے سے محبت کرنا سیکھو.
سید اسامہ شیرازی


اچھائی کی طرف لے جانے والا خیال، برائی کی طرف لے جانے والی حقیقت سے اچھا ہے
سید اسامہ شیراَزی



امید ، رحمت کا دوسرا نام ہے . خدا پر یقین رکھنے والا رحمت پر یقین رکھتا ہے ، اور جسے رحمت پر یقین ہے وہ امید کے چراغ ضرور جلا کر رکھے گا . یہ امید ہی ہے کہ اللہ سب سے زیادہ طاقتور ہونے کے باوجود توبہ کی گنجائش رکھے، واپسی کا دروازہ رکھے.
سید اسامہ شیرازی


جو اللہ کی ذات پر یقین رکھتا ہے ، وہ محبت اور معافی پر یقین نہ رکھے ایسا ہونا منافقت ہے،  محبت کرنا اور معاف کر دینا تو خدائی صفات ہیں .
سید اسامہ شیرازی


عشق میں مصلحت نہیں دیکھی جاتی ، جیسے حکم ہو آنکھیں بند کر کے قبول کیا جاتا ہے ، کربلا کا واقعہ ہوا، عاشقوں  نے مصلحت نہیں دیکھی ،بحث نہیں کی کہ کیا اچھا ہے کیا برا ، محبوب کا حکم تھا ، قبول کیا ، سر خم تسلیم کیا . 
سید اسامہ شیرازی


مشکل کشائی کی مثال درخت بھی ہے، خود سخت دھوپ اور جڑ سے اکھاڑ دینے والی آندھیاں برداشت کرتا ہے لیکن آپ کو پھل دے دیتا ہے ، اپنا پھل خود نہیں کھاتا ، خود  دھوپ میں جلتا ہے لیکن آپ کو سائے میں سہلاتا ہے.  اور سب سے بڑھ کر اسے اس بات کا شکوہ بھی نہیں
سید اسامہ شیرازی


پیاس اگر شدت بھی پکڑ لے تو بھی زہر ملا پانی نہیں پیا جا سکتا ، زندگی گزارنے کے لئیے برداشت کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس کو اپنا لو یا اپنی ذات کا حصہ بنا لو . زہر خوبصورت سی پیکنگ میں بھی دیا جائے تو زہر ہی ہے.
سید اسامہ شیرازی

Post a Comment

0 Comments

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();