Ad Code

BEAUTIFUL URDU QUOTES - URDU WRITTEN QUOTES - SYED USAMA SHERAZI

 Urdu quotes, Urdu quotes written, Urdu quotes about life and love, Urdu quotes on Zindagi, Urdu quotes islamic, Urdu quotes sms



آزادی آپ کا پیدائشی حق ہے تو ملک کو سیاسی ، سماجی، معاشی تعصبات ، رنگ، نسل، امیر ، غریب کے فرق  ، بغض، کینہ ، حسد ، جہالت  سے بھی آزاد کریں یہ آپ کے ملک کا حق ہے، ایک آزاد ملک کا مطلب ہی ان چیزوں سے آزادی یے،  صرف زمین کا حصول آزادی نہیں ہے . 
سید اسامہ شیرازی

دنیا کا کوئی بھی سفر دو طرفہ ہونے کی یقین دہانی نہیں کراتا ، مسافر کو خود چل کر منزل کی طرف جانا پڑتا ہے  ، لیکن اللہ تعالی' کی طرف سفر میں دو طرفہ ہونے کا وعدہ ہے ، وہ تمہیں چل کر آنے کا کہتا ہے تو خود دوڑ کر تمہاری طرف آنے کا وعدہ کرتا ہے ، وہ کانٹا چبھنے کی صورت میں بھی تمہارے لئیے کوئی انعام رکھ دیتا ہے ، ہر آزمائش کے بدلے میں بڑی نعمت سے نوازتا ہے اور یہی ہمارے رب کا ظرف ہے کہ گناہ گار کو بھی اپنی طرف بلا لیتا ہے.
سید اسامہ شیرازی

مکمل "زر" پر دوستی، رشتے، تعلق، ناطے ، 
بھوکے پیٹ رات ساری "فن" بیچارہ کاٹے ،
'سٹیٹس' والے ملتے ان کو جن کا ہے کوئی رتبہ ، 
غریب بنے گا نوکر انکا اور سنے گا  خطبہ ،
آجاؤ ، آ جاؤ تم بھی دیکھو  Class کا یہ تماشا، 
ان کی روٹی ، کپڑا الگ ، الگ ہے ان کی بھاشا، 
نوکریوں میں مانگیں ہیں یہ GPA کی بارش ،
چوکا شوکا لے بھی لو ، پھر بھی چلے سفارش ،
علم کے طالب کو تم نے ،  زیست کا سبق سکھایا ؟ 
کچھ نہیں ان کے دل میں  ، بس ڈگری کا سایا ،
 جو ماں باپ بچوں کو سرکاری سکول پڑھاتے ہیں ،
ہاتھ 'Stink' کرتے ہیں ، لہسن جو چھلواتے ہیں  ,
بلایا شیرازی کو میں نے آؤ زندگی جیتے ہیں  ،.
بولا سرمد ، چھوڑ یار  'چل ڈگری بیچتے ہیں' 
سید اسامہ شیراَزی



سچائی کا جو حصہ کسی مقصد کے لئیے چھپا لیا جائے وہ جھوٹ ہے ، صرف ایک پہلو کا جھوٹ اس بات کے سارے پہلوؤں کو جھوٹ بنانے کے لئیے کافی ہوتا ہے.
سید اسامہ شیرازی


کسی بچھڑے ہوئے کی آنکھوں میں بسی تصویروں اور دل پر نقش آواز کو دہرانے کا نام یاد ہے ،
سید اسامہ شیرازی


میرا اس بات پر ایمان ہے کہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے نام پر حاصل کی گئی اس پاک سر زمین کو کبھی بھی اللہ کسی کے آگے نہیں جھکنے دے گا انشاء اللہ ، شرط صرف اتنی ہے کہ ہم بھی اس وطن کے ساتھ اتنے مخلص ہو جائیں جتنا یہ وطن ہمارے ساتھ مخلص ہے ، اللہ پاک ہمیں اس خلوص، محبت اور انس کو سمجھنے اور اپنانے کی توفیق دے آمین ۔۔ پاکستان زندہ باد 
سید اسامہ شیرازی


تم لہجہء ایک سا رکھتے ہو ، الفاظ بدلتے رہتے ہو،
کبھی عشق ، کبھی خنجر ، انداز بدلتے رہتے ہو،
تیرے پیچھے پیچھے رہتا ہوں ، تیرا ہر ٹھکانہ دیکھا ہے،
یہ جو گھر بدلتے رہتے ہو، بے کار بدلتے رہتے ہو،
تیرا راز تیرے اندر ہے، مجھ کو بھی خبر نہ دی،
دکان بدلتے رہتے ہو ، خریدار بدلتے رہتے ہو
سید اسامہ شیرازی


ہزاروں مصائب کے سامنے ماں باپ کی دعائیں سینہ تان کر کھڑی ہو جاتی ہیں. 
سید اسامہ شیرازی



عشق کے وائیٹ بورڈ پر اظہار کے سیاہ مارکر سے لکھتے لکھتے کوئی نہ کوئی دھبہ ہم اس پر چھوڑ دیتے ہیں.
سید اسامہ شیرازی


ہم ساری زندگی ماں باپ کے گستاخ رہتے ہیں پھر ان کے چلے جانے کے بعد ان کی چھوڑی ہوئی چیزوں کو یادگار کے طور پر رکھنے کے لیئے بہن بھائیوں سے جھگڑا کر کے انہیں بھی

Post a Comment

0 Comments

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();