Ad Code

SHORT URDU STORY ABOUT BOYS AND GIRLS - لڑکے لڑکیوں سے دوستی

SHORT URDU STORY ABOUT BOYS AND GIRLS - لڑکے لڑکیوں سے دوستی




Boys want to be friends with girls, and even love, but they do things like marriage, they are responsible for the family. Thus neither a girl gets married nor a boy. It is said that it is very difficult to get married these days. Although the difficulty is created for themselves, if the boys, instead of just being friends and spending time, move towards the girl they want to adopt, many girls get married before they are old, the clapping does not ring with one hand.


لڑکے لڑکیوں سے دوستی، اور محبت تک تو تعلق رکھنا چاہتے ہیں، لیکن شادی جیسا کام گھر والوں کے ذمے کرتے ہیں گھر والے لڑکیوں کی گھر گھر جا کے پڑتال کرتے ہیں نہ کوئی لڑکی مکمل نکلے، نہ لڑکے کی شادی ہو،

یوں نہ لڑکی کی شادی ہوتی ہے، نہ لڑکے کی ۔۔

پھر کہا جاتا ہے، آج کل شادیاں کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے،

حالانکہ مشکل خود اپنے لئے پیدا کی ہے، اگر لڑکے صرف دوستی اور وقت گزاری کی بجائے، اسی لڑکی کی طرف بڑھیں جسے وہ اپنانا چاہتے ہیں، کئی لڑکیاں بوڑھی ہونے سے پہلے بیاہی جائیں، تالی ایک ھاتھ سے نہیں بجتی،

مرد ایک عورت کے لئے ایک چھتری کی مانند ہوتا ہے،

وہ اس کی عزت کا محافظ ہوتا ہے، وہ عورت خود پر فخر کرتی ہے جس کا مرد اس پر اعتبار کرتا ہے، اور وہ مرد بہت خوش نصیب ہوتا ہے، جس کی عورت اس پر اعتبار کرتی ہے اور وہ بدنصیب ہوتے ہیں، جو اپنا اعتبار ہی ختم کروا دیتے ہیں، یہ پیار کے بول صرف بولنے اور دل بہلانے کیلئے نہیں ہوتے، بلکہ جب کوئی مرد کسی سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے، تو اس کا امتحان شروع ہو جاتا ہے

پھر اس کو ساری زندگی یہ ثابت بھی کرنا پڑتا ہے،

ہاں وہ واقعی اپنے محبوب سے محبت کرتا ہے، اس کا خیال رکھتا ہے، اس پر توجہ دیتا ہے، جس طرح چیزوں میں ملاوٹ پر اللہ کا عذاب آتا ہے، اسی طرح محبت میں ملاوٹ پر مرد کو دنیا میں کبھی چین نہیں ملتا،

محبت میں سکون، راحت ، چین صرف اور صرف اپنے محبوب سے محبت میں ہے، اور وہ محبوب ۔۔۔ اللہ ایک بیوی کے روپ میں دیتا ہے۔ گرل فرینڈ چاہے، کتنی بھی حسین ہو وہ بیوی کی جوتی کے برابر بھی نہیں ہوتی



جو تمہارا خیر خواہ ہے وہ نکاح کر کے تمہیں ہمیشہ کے لئے اپنے پاس رکھے گا __،___،_____،__اور

جو بار بار صرف ملاقات کا کہ رہا ہے تو سمجھ جاؤ وہ خودغرض ہے۔۔- وہ تمہیں ہمیشہ کے لئے اپنانا نہیں

چاہتا-

اللہ کے احکامات کی پیروی کرو ۔۔-

جس کام سے اللہ نے روکا ہے رک جاؤ---

اور جو کرنے کا حکم دیا بس کرو---

یاد رکھو ہم اللہ کے بندے،

اللہ کی امانتیں ہیں،

بے شک اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے---

اپنی تاویلیں اور اپنی پسند ناپسند کو چھوڑ دو---

زندگی ان خرافات میں ضائع کرنے کیلئے نہیں ہے---

اللہ کی رضا میں راضی رہنا سیکھو۔۔۔

اللہ سب کو استقامت ایمان عطا فرمائیں---

مفھوم حدیث !" دو محبت کرنے والوں کے لئے نکاح سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے - "

لھٰذا فضول وقت ضائع نہ کریں , نکاح کرنا ہے تو کریں ، ورنہ پیار کی جھوٹی رشتہ داریاں نہ بنائیں---

بعد میں افسوس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔۔۔

ہر بیٹی اپنے آپ سے مخلص ہو جائے--- تو خود بھی گناہوں سے بچ سکے گی--- اور دوسروں کو گناہگار کرنے کی وجہ بھی نہیں بنے گی---

اللہ نگاہوں کی چوری تک سے واقف ہے، اور وہ راز تک جانتا ہے جو سینوں نے چھپا رکھے ہیں---

اے اللہ ہمیں اپنے ان بندوں جیسا بنا دے--- جو تجھ سے حیا کرتے ہیں، اور اپنے پسندیدہ کاموں سے صرف اور صرف تیری حیا کی خاطر باز رہتے ہیں، اللہ ہمیں اپنی محبت سے سرشار کر دے... آمین..

Post a Comment

0 Comments

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();