Ad Code

HOW STRANGE WE HUMAN BEINGS ARE - ہم انسان بھی کتنے عجیب ہیں

HOW STRANGE WE HUMAN BEINGS ARE - ہم انسان بھی کتنے عجیب ہیں


How strange we human beings are, we ask for our favorite prayers and we also ask for the acceptance of these prayers, we say while praying that. ۔ ۔
O Lord of the worlds, if you perform a miracle, then you are capable of all things. He performed miracles with Ibrahim and cooled the fire, like the miracle of taking Ishmael (as) out alive from under the knife.

ہم انسان بھی کتنے عجیب ہیں، ہم اپنی من پسند دعائیں مانگتے ہیں اور ان دعاؤں کی قبولیت بھی من چاہی مانگتے ہیں، ہم دعا مانگتے ہوئے کہتے ہیں کہ۔ ۔ ۔ 
اے رب العالمین _______ تو معجزہ کر دے تو ہر چیز پہ قادر ہے، یعنی ہم اللہ سے دعا مانگتے ہوئے مشورہ بھی دے رہے ہوتے ہیں کہ معجزہ بھی ہماری مرضی کے مطابق ہی کر دے، ہم واسطہ دے رہے ہوتے ہیں کہ اللہ جیسے تو نے ابراہیم علیہ سلام کے ساتھ معجزہ کیا اور آگ کو ٹھنڈا کر دیا، جیسے اسماعیل علیہ سلام کو چھری کے نیچے سے زندہ نکال لینے کا معجزہ کیا، جیسے تو نے یوسف علیہ سلام کو زندہ رکھا اور باپ سے ملوا دیا، جیسے تو نے یعقوب علیہ سلام کو بینائی لوٹا دی، جیسے تو نے بنی اسرائیل کو دریائے قلزم میں راستہ دیا اسی طرح تو کوئی معجزہ میرے ساتھ بھی کر دے اور میری دعا قبول کر لے...... 
لیکن یہ واسطے دیتے ہوئے کبھی سوچا ہے اک پل کے لئے بھی کہ ہم جن کا واسطہ دے کر معجزہ مانگ رہے ہوتے ہیں ان کا طرزِ زندگی کیا تھا ؟؟
وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ!!
اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔ ۔
انہوں نے کبھی بھی اللہ کو مشورہ دے کر دعا نہیں مانگی تھی بلکہ ہر طرح. کے حالات میں اپنا آپ اللہ کو سونپ دیا تھا..
اور اللہ کو اپنا آپ سونپ دینے کا مطلب پتا ہے کیا ہوتا ہے
پھر چاہے وہ آگ میں جلا دے یا آگ ٹھنڈی کر دے، گلے پہ چھری چلوا دے یا بچا لے، بھائیوں کی چال کامیاب کر دے یا بادشاہت عطا کر دے
بینائی چھین لے یا بینائی لوٹا دے، ہمیشہ اپنوں کی جدائی میں تڑپائے یا ملا دے، پانی میں راستہ بنا دے یا نہ بنائے
وہ سب پھر اللہ کی چاہ ہے اس کی مرضی ہے وہ جو کرے گا وہی اس کے بندے کے لئے بہترین ہے، اور جس نے اللہ کے سپرد خود کو سونپ دیا ہو وہ اس کی چاہ پہ جھک جاتا ہے، جو جھکنا جانتا ہے انہیں کے لئے معجزے بھی ہوتے ہیں...
معجزہ من چاہا نہیں ہوتا، 
معجزہ تو رب چاہا ہوتا ہے...!!
خیر ہو,خوش رہیں ,سلامت رہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 

Post a Comment

0 Comments

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();