Ad Code

میں نہیں آؤں گی آئندہ فرشتے - DO YOU THINK THIS IS ABNORMAL LIFE?

میں نہیں آؤں گی آئندہ فرشتے - DO YOU THINK THIS IS ABNORMAL LIFE?


Do you think this is abnormal life?

''میں نہیں آؤں گی آئندہ فرشتے!''

''پھر کہاں جاؤ گی؟''

''بس قرآن چھوڑ رہی ہوں-''

''اسے چھوڑ کر کہاں جاؤ گی محمل؟''

''اپنی نارمل لائف میں۔''

''تمہیں یہ ابنارمل لائف لگتی ہے؟''

''یہ مجھ سے بات کرتی ہے فرشتے!'' وہ دبی دبی سی چیخی-''آپ سمجھ نہیں سکتیں میں کتنے کرب سے گزر رہی ہوں-مجھ سے یہ برداشت نہیں ہورہا-آپ سمجھ نہیں سکتیں-''

" میں سمجھ سکتی ہوں -جب قرآن مخاطب کرنے لگتا ہے تو سب ہی اس کرب سے گزرتے ہیں-''

''نہیں-'' اس نے سختی سے نفی میں سر ہلایا-''وہ کسی کے ساتھ نہیں ہوسکتا جو میرے ساتھ ہوا،آپ تصور نہیں کر سکتیں-''

''تمہیں لگتا ہے تم پہلی ہو؟''

اس نے گہری سانس لے کر آنکھں بند کیں اور سر دونوں ہاتھوں میں گرا لیا-

''ہم انسان ہی تو یہ بوجھ اٹھانے کے قابل ہیں،پھر تم اتنی کمزور کیوں پڑ رہی ہو؟ہم پہاڑ ہوتے تو نہ سہار سکتے۔ دب جاتے-''

''وہ میری سوچیں پڑھ رہی ہے فرشتے!''

''وہ مخلوق نہیں ہے وہ کلام ہے -بات ہے، اللہ کی بات،اور اللہ ہی تو سوچیں پڑھ سکتا ہے-"

وہ گم صم سی پوگئی-

''میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں اللہ تعالی سے بات کر رہی تھی؟''

''تمہیں کوئی شک ہے؟''

''مگر یہ چودہ سو سال پرانی کتاب ہے،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ یہ پاسٹ (ماضی) میں ہوکر ہم سے چودہ سو سال بعد کے فیوچر (مستقبل) سے خود کو کنیکٹ کرلے؟ اٹس لائیک اے میریکل-( یہ تو معجزے کی طرح ہے)-''

''یہی تو ہم اسے کہتے ہیں-معجزہ!''


#مصحف

 

Post a Comment

0 Comments

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();