Ad Code

میں زندگی میں کبھی کسی چیز - SOMETHING IN MY LIFE

 I never regret or gulp about anything in my life. Mistakes in life 'I feel them' but I always find a solution. Instead of blaming ourselves, we make mistakes every night if we admit that we are human. No matter, we will learn a lesson from it and spend the next day as a new day, then sleep will be better.

میں زندگی میں کبھی کسی چیز کو لے کر پچھتاتا یا گلٹ کا شکار نہیں ہوتا ۔ جو غلطیاں کی ہیں زندگی میں‘ ان کا مجھے احساس ہے ‘ مگر میں ہمیشہ حل ڈھونڈتا ہوں۔بجائے خود کو لعنت ملامت کرنے کے ‘ ہم ہر روز رات کو اگر یہ تسلیم کر لیں کہ ہم انسان ہیں‘ غلطیاں ہم سے ہو جاتی ہیں‘کوئی بات نہیں‘ ہم اس سے سبق سیکھیں گے اور اگلے دن کو ایک نئے دن کے طور پہ گزاریں گے تو نیند اچھی آئے گی ۔

اور جتنے میرے ساتھ زندگی میں حادثے ہوئے ‘ میں ان کو بھی ایک تجربہ سمجھتا ہوں۔ میری بیٹی آریانہ ....سب جانتے ہیں کہ وہ کھو گئی ....سب جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا ۔ میں چاہتا تو اس کا غم لے کر تارک الدنیا ہو جاتا ....خود کو بلیم کرتا....دنیا بھر کو بلیم کرتا....مگر میں نے اس کو ایک تجربے کے طور پہ لیا۔الله کی چیز تھی ‘ االله نے لے لی ‘ لیکن کیا میں نے اس امانت کا شکر ادا کیا تھا ؟ اور اب مجھے اپنے باقی دونوں بچوں کو کیسے پالنا ہے ‘ ان کے لئے الله کا شکر گزار کیسے ہونا ہے ‘ میں بس یہی سوچتا ہوں۔ مثبت رویہ وہ دیکھنے کا نام ہے جو آپ کے پاس بچ گیا ہے اور منفی رویہ ہر وقت اس کو سوچنے کا نام ہے جو کھو گیا ہے۔


مجھے اپنے ملک کے لوگ مایوس اچھے نہیں لگتے ۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ مثبت بنیں۔ پر امید۔ اونچے خواب رکھنے والے ۔ وسیع سوچ رکھنے والے ۔ میں چاہتا ہوں لوگ شکر گزار بنیں۔ جو ہے اس کی قدر کریں۔ جو نہیں ہے ‘ اس کو زیادہ نہ سوچا کریں۔

قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اونچے خواب دیکھتی ہیں‘ اور یاد رکھنا جیفری ۔ اگر آپ کو آپ کا خواب ڈراتا نہیں ہے ‘ تو وہ بڑا خواب ہے ہی نہیں۔

اگر ہم دنیا کو بدلنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنا رویہ بدلنا ہو گا ‘ اور ہم دیکھیں گے کہ دنیا خودبخود بدلنے لگی ہے ۔یہ سوچ اور وژن کی تبدیلی ہے جو میں ایک بہتر ملائیشیا ء میں دیکھنا چاہتا ہوں۔‘‘


#Haalim_Novel

Post a Comment

0 Comments

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();