Ad Code

موجاں ای موجاں (کمفرٹ زون ۔ جذباتی آسودگیوں کا مہیا کرنا)

Comfort Zone Providing Emotional Comfort. Yesterday I stopped to pick up a canoe on a wheelbarrow. I had to travel alone so I told him to give me half a dozen. He put the canoe in my shopper and he smiled as he gave it to me. I wondered why he was doing this. Suddenly I remembered three months ago when he was putting a canoe on a wheelbarrow. In the same way I stopped here and I asked for a dozen canoes and he said if you want to take five dozen, that is, a whole canoe, otherwise not. Now it was more than I needed. I said leave the canoe, tell me how the work is, where do you get the canoe, how much profit is made daily and so on.

موجاں ای موجاں 

(کمفرٹ زون ۔ جذباتی آسودگیوں کا مہیا کرنا) 

کل کی بات ہے میں ایک ریڑھی پہ کینو لینے رکا۔ میں نے اکیلے سفر کرنا تھا سو اُسے کہا کہ آدھا درجن دے دو۔ اُس نے مجھے شاپر میں کینو ڈال کے دیے اور دیتے ہوئے وہ مسکرایا۔ میں سوچ میں پڑ گیا کہ وہ ایسا کیوں کر رہا ہے ۔ 

اچانک مجھے تین ماہ پہلے کی بات یاد آ گئی جب وہ ریڑھی پہ کینو کی پلی لگاتا تھا۔ اسی طرح میں یہاں رُکا اور میں نے ایک درجن کینو مانگے اور اُس نے کہا کہ لینے ہیں تو پانچ درجن یعنی ایک پوری پلی لو ورنہ نہیں ۔ اب یہ میری ضرورت سے زیادہ تھے ۔ میں نے کہا کینو چھوڑو ، یہ بتائو کہ کام کیسا ہے ، کہاں سے کینو لاتے ہو، روزانہ کتنا منافع ہو جاتا ہے وغیرہ وغیرہ ۔ 

میرا مقصد یہ تھا کہ اس کو باتوں میں لگا کر اس کو اپنے کمفرٹ زون میں کھینچ لائو تاکہ یہ آپ کی بات مان جائے ۔ کس قدر لالچی سی لیکن پُر لطف بات ہے یہ ۔ اور دس منٹ بعد میں نے اُس سے دو درجن کینو لے لیے کیونکہ ان دنوں میرا خاندان ساتھ تھا اور سیزن شروع تھا تو ہم نے سوچا کہ فروٹ انجوائے کیا جائے ۔ 

جب یہ ساری بات دوبارہ سے مجھ پہ گزری اور میں نے سر اٹھا کے دیکھا تو اُس نے مجھے اچانک کہا کہ "سر! ایک کینو زیادہ ڈال دیا ہے میں نے"۔ میں نے اُس کا بے حد شکریہ ادا کیا اور بیوی بچوں کا حال پوچھا اور اپنی منزل کی جانب چل پڑا۔ 

یہ ایک بڑا عام سا واقعہ ہے ۔ شاید ہم میں سے سب لوگ اس میں سے گزرتے ہوں گے ۔ لیکن کوئی یہ کیوں نہیں سوچتا کہ اُس نے کیسے تین ماہ بعد آنے والے گاہک کو اتنے مکمل کوائف کے ساتھ یاد رکھا ہوا تھا؟ اور ایک غریب آدمی نے جو روزانہ پانچ سے سات سو کی دیہاڑی لگاتا ہے، ایک کینو مجھے کیوں زیادہ دے دیا؟ حالانہ میں بالکل عام آدمی ہوں ۔ 

اور حالانکہ میں اپنا مطلب نکالنے کیلئے اُس کی نفسیات سے کھیلا تھا۔ لیکن جھوٹا یا سچا، کم از کم اُسے میں نے ایک کمفرٹ زون دیا تھا جس کی وجہ سے اُس دن بھی اس کو اپنا اصول توڑنا پڑا اور کل بھی اُس نے یاد رکھا اور احسان کا بدلہ چکانے کی کوشش کی، حالانکہ میں نے اُس پہ کوئی احسان نہیں کیا تھا ۔ 

کسی کو کمفرٹ زون دینا شاید دنیا کی سب سے بڑی نیکی ہو ۔ ہمارے اردگرد نہ جانے کتنے لوگ کتنے کرب یا کتنی خوشی سے گزرتے ہیں، کبھی اظہار نہیں کر پاتے۔ لوگ اپنے مسائل کا اظہار نہیں کر پاتے ۔ 

 میرا ایک دوست ہے، بہت بڑا لکھاری ہے، کچھ دن پہلے مجھے کہنے لگا کہ مجھ سے نا ملا کرو، میں آپ کے ساتھ کمفرٹ زون نہیں بنا پایا۔ خیر یہ اور بات ہے کہ پھر وہ رات گئے تک بولتا رہا ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ایک اتنا بڑا لکھاری ایک عام آدمی کے ساتھ بھی کمفرٹ زون نہیں بنا پایا تو پھر عام آدمیوں کا کیا حال ہو گا۔ 

زندگی میں ایک نیکی یہ بھی شامل کر لیں کہ ہر روز کسی نا کسی کو کمفرٹ زون یا جذباتی آسودگی اس حد تک دیں کہ وہ اپنے اندر کا غیر متوازن پن آپ کے ساتھ شئیر کر سکے ۔ یقین کیجیے اس سے بڑا صدقہ شاید ہی کوئی ہو۔ اللہ بھی پھر آپ کو آپ کے کمفرٹ زون میں رکھے گا ۔ دوسرے لفظوں میں کہیں تو اللہ آپ کے موجیں لگائے رکھے گا ۔ 

اللہ پاک ہم سب کو مثبت رکھیں ۔ آمین ۔

 

Post a Comment

0 Comments

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();