I know, Dad, how strong you are in front of them. You're upset too.""Obviously I'm upset, I'm frustrated, I'm terrified.So you're really sure you'll get them out of this jungle?What have I always taught you, Ariana?" Man does not give up hope. No matter how bad the situation is, the eyes always have to be on the "reward". On the sweet fruit of patience. Eyes on the Prize!"
’’مجھے پتا ہے ڈیڈ‘ آپ ان کے سامنے خود کو کتنا مضبوط ظاہر کریں‘ آپ خود بھی پریشان ہیں۔‘‘
’’ظاہر ہے میں پریشان ہوں‘ فرسٹریٹڈ ہوں‘ بلکہ وحشت زدہ ہوں۔‘‘
’’تو آپ کو واقعی یقین ہے کہ آپ ان کو اس جنگل سے نکال لیں گے ؟‘‘
’’میں نے تمہیں ہمیشہ کیا سکھایا ہے آریانہ ؟ انسان امید نہیں چھوڑتا ۔ جتنے برے حالات ہوں‘ آنکھیں ہمیشہ ’انعام‘‘ پہ رکھنی ہوتی ہیں۔ صبر کے میٹھے پھل پہ۔‘‘
’’!Eyes on the Prize‘‘
وہ ہلکا سا ہنسی ۔ مگر اس کی ہنسی کی بازگشت نہیں سنائی دیتی تھی ۔
’’اور اگر میں ان دونوں کو ایک جنگل سے نہ نکال سکا....تو میں اپنے ملک کے کروڑوں لوگوں کو ان حالات سے کیسے نکالوں گا جس میں وہ جی رہے ہیں؟‘‘
#Haalim_Novel
BEAUTIFUL IQTIBAS FROM BEST URDU NOVELS - آپ خود بھی پریشان ہیں
***************************
'’کس سے بول رہے ہو سعدی بھائی؟‘‘
’’میں اللہ تعالیٰ سے بات کر رہا تھا.‘‘
’’توبہ....توبہ....اللہ سے ایسے بات نہیں کیا جاتا۔ اُدر(ادھر) مصلے پہ بیٹھ کر ادب سے بات کرتا ہے.‘‘
’’میں ادب سے ہی بات کرتا ہوں‘ جیسے اپنے بڑوں سے کرتا ہوں.‘‘
’’سعدی بھائی....ابھی مولوی صاحب دیکھ لیتا تم کو ایسے بات کرتے‘ تو تمہارے پہ فتویٰ
لگ جاتا.‘‘
’’اچھا تم بتاؤ مجھے کہ دعا کیسے مانگتے ہیں؟‘‘
’’ادب سے ‘ تمیز سے‘ اور ادھر مصلے پہ بیٹھ کر دعا مانگا جاتا ہے. سر جھکا کر ‘ رو رو کر۔ ہاں!‘‘ ہاتھ ہلا ہلا کر خفگی سے اشارہ کر رہا تھا. سعدی نے مسکرا کر اس چھوٹے پٹھان لڑکے کو دیکھا جو سفید پشاوری ٹوپی پہنے‘ پائینچے اوپر چڑھائے کھڑا تھا.
’’اللہ ہماری وہی دعا قبول کرتے ہیں گل خان جو ہم نے دل سے مانگی ہوتی ہو‘اور دل سے نکلی باتیں نیچرل ہونی چاہیں. مصنوعی لفاظی ‘ اور ٹی وی پہ بیٹھے علماء والی مشکل گاڑھی اردو. نہیں یار...‘‘ اس نے بے چارگی سے نفی میں سر ہلایا.’’میں عام زندگی میں جو سادہ زبان بولتا ہوں‘ مجھے اسی نیچرل انداز میں اللہ سے بات کرنی چاہیے.‘‘
#Namal_Novel
میں جب بھی کسی غریب رشتہ دار کے گھر جاتا ہوں
***************************
’’ اگر انسان ایک راستے سے تائب ہونے کا عہد کرلے مگر پھر ایک موقع آئے..ایک ٹیمپٹیشن سامنے ہو تو کیا ایک آخری مرتبہ اس کو چکھا جا سکتا ہے؟ بس یہ آخری ہو' اس کے بعد وہ عہد کرے کہ وہ ہر رغبت سے اجتناب کرے گا۔‘‘
'' اور اگر وہ امتحان آخری امتحان ہوا...؟ اگر اس کے بعد امتحان ہی نہ ہونا ہو اور اسی کے اوپر ہمیشہ کے لیے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ کیا جانا ہو؟ تب؟''
'' توبہ کا وقت تو موت تک ہوتا ہے' فاتح صاحب۔‘‘
'' دیکھو حالم...کچھ امتحانات میں سپلی آجاتی ہے اور کچھ کو فیل کرنے کی صورت میں کالج سے نکال دیا جاتا ہے۔لیکن کچھ امتحانات انٹری ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ایک نئے طرزِ زندگی میں داخلے کا امتحان۔ان کو فیل کیا تو آپ داخل ہی نہیں ہوں گے۔بعد میں توبہ کر بھی لیں تو کس نے گارنٹی دی ہے کہ توبہ قبول بھی ہوگی؟''
''اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش سامنے ہو تو اسے کیسے چھوڑا جائے‘ فاتح صاحب؟ اتنا بڑا دل کوئی کہاں سے لائے؟ ''
'' دیکھو حالم... جب اللہ تعالیٰ ہمیں امتحان میں ڈال کے محبوب چیز اور درست چیز کے چناؤ کا موقع دیتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ہمارے اندر اچھائی کی رمق باقی ہے۔ابھی سیدھا راستہ ہمارے قدموں سے مایوس نہیں ہوا۔سیدھے راستے کی خود سے لگی یہ امید نہیں توڑنی چاہیے۔ایک طرف سے رزق نہیں آئے گا تو کسی دوسری طرف سے آ جائے گا۔اتنا تو اچھائی کی طاقت پہ بھروسہ رکھو نا!‘‘
#Haalim_Novel
***************************
''آنکھ آنسو بہاتی ہے-
اور دل غمگین ہے-
مگرہم زبان سے وہی کہیں گے جس پہ ہمارا رب راضی ہو-''
آویزے کو پکڑے اس کا ہاتھ بے دم سا گر گیا-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایاا تھا صبر، صدمے کی پہلی چوٹ پہ ہوتا ہے-اور انہوں نے یہ بھی کہا تھا ، کہ جو شخص گریبان چاک اور رخساروں پہ طمانچے مارے اور جاہلیت کی طرح بین ( نوحہ) کرے- وہ ہم میں سے نہیں ہے-
#مصحف
Urdu Novel Mushaf Say Iqtibas, Mushaf Urdu Novel Say Iqtibas.
***************************
’’جھوٹ بولنے والوں میں دس نشانیاں ہوتی ہیں۔ ‘‘
’’اب یہ مت کہنا کہ وہ سب تمہیں مجھ میں نظر آنے لگی ہیں۔‘‘ تالیہ نے برا منہ بنایا۔مگر وہ سوچ میں گم تھا۔
’’پہلی نشانی...وہ آنکھوں میں دیکھ کے بات کرتے ہیں۔ دوسری....عادی جھوٹے لوگ کسی بات کا سیدھا جواب نہیں دیتے۔ وہ اتنے ڈرپوک ہوتے ہیں کہ بات گھما پھرا دیتے ہیں۔تم نے اس سے شادی ٹوٹنے کی وجہ پوچھی تو اس نے بات گھما دی۔ تیسری نشانی ...وہ اپنے جذبات کو بڑھا چڑھا کے بتاتے ہیں۔ اس نے کہا آئی لَو کے ایل۔ وہ یہ بھی کہہ سکتی تھی کہ مجھے کے ایل پسند تھا یا میں اسے مِس کرتی ہوں۔ مگر وہ ہر بات میں exaggeration کر رہی تھی۔
ایسے لوگوں کی وہی مثال ہے کہ
They don't mean what they say!
مجھے وہ ایک انتہائی کمپلسیو لائیر قسم کی عورت معلوم ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کی کتاب بھی جھوٹوں سے بھری ہوگی۔ایسے کیا دیکھ رہی ہو؟‘‘
’’باقی سات نشانیاں تو بتاؤ؟‘‘ وہ غور سے اسے دیکھ رہی تھی۔ جہان ہلکا سا مسکرایا۔
’’اگر بتادیا تو میں تمہارے جھوٹ کیسے پکڑوں گا؟‘‘
😆😅
#Haalim_Novel
0 Comments