کیا آپ منہ پھٹ اور بدتمیز ہیں - ARE YOU OUTSPOKEN AND RUDE
Are you Outspoken and rude and you are proud of it. Declare with your mouth that I am accustomed to talking on my face? If so, then according to Islamic teachings, you are the most disliked person, as is clearly stated in the hadith.1- The worst person among the people is the one whose bad language makes people “leave him” or say “(people) stay away from him”.
کیا آپ منہ پھٹ اور بدتمیز ہیں اور آپ کو اس پر فخر بھی ہے ۔ اپنے منہ سے اس کا اعلان کرتے ہیں کہ میں تو منہ پر بات کرنے کا عادی ہوں؟اگر ہاں تو پھر آپ اسلامی تعلمیات کے مطابق ناپسندیدہ ترین انسان ثابت ہوتے ہیں کہ حدیث مبارکہ میں صاف صاف کہا
گیا ہے ،
1:لوگوں میں بد ترین انسان وہ ہے جس کی بد زبانی کی وجہ سے لوگ ’’اسے چھوڑ دیں‘‘یا فرمایا ’’(لوگ)اس سے دور رہیں‘‘۔(یعنی زبان میں اتنی تندی اور تیزی ہے کہ کوئی اس کا سامنا کرنا پسند نہ کرے ۔ ورنہ خوف سے کہ سب کو اپنی عزت پیاری ہے۔ ورنہ نفرت اور ناپسندیدگی سے)
2:انسان اپنے بُرے اخلاق کے سبَب جَہَنَّم کے سب سے نچلے طبقے میں پہنچ جاتا ہے۔
3:بد اخلاقی ایک ایسی آفت ہے کہ اس کے ہوتے ہوئےنیکیوں کی کثرت بھی فائدہ مند نہیں ہوتی۔
4: بدزبانی سے بچتے رہو اور بد زبان شخص سے دور رہو۔ کیونکہ بد زبان شخص کی زبان سانپ کے زہر سے بھی زیادہ زہریلی ہوتی ہے۔
اور سب سے بڑی بات کہ مومن بد زبان نہیں ہو سکتا۔نہ تو منہ پھٹ ہونا کوئی خوبی ہے اور نہ بد تمیزی کو کہیں بھی پسند کیا جا سکتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اب آپ نے اخلاق کو گھاس ڈالنی چھوڑ دی ہے اور یہ رویہ اپنا لیا کہ بھاڑ میں جائے دنیا اور لوگ۔ کچھ سوشل میڈیا پر ایسے امیج اور کوٹ عام ہو چکے ہیں جس میں اکسایا جاتا ہے کہ لوگوں کی طبعیت ٹھیک ٹھاک صاف کی جائے۔ انہیں کرارے جواب دئیے جائیں۔ جبکہ انتہائی حالات میں بھی مذہب نے اس کی اجازت نہیں دی۔اب ہر نقص خوبی بنا دیا ہے اور جاہلیت دیکھیں کہ اس نقص پر تالیاں مارنے والے بھی موجود ہیں۔جو کل نقص تھا، وہ آج بھی نقص رہے گا اور آئندہ بھی۔ بد
زبان کا درجہ نچلا ہے
بادشاہ بننے کا نسخہ اردو اخلاقی کہانیfaqeer badshah kesy bana
0 Comments