Ad Code

سونا نہیں افق۔۔۔۔۔! سونا نہیں۔ SHE WANTED TO SLEEP

 She wanted to sleep, she was sleep deprived, tired and thirsty ... But in the distance someone was shaking him and trying to keep him awake. He was telling her not to sleep. Yes, she knew in that look that if she fell asleep that night, she would never wake up. He didn't have to sleep, he had to keep himself and the horizon awake. 

'سونا نہیں افق۔۔۔۔۔! سونا نہیں۔ اگر ہم سو گئے تو پھر کبھی نہیں جاگیں گے۔'

وہ سونا چاہتی تھی، نیند، تھکاوٹ اور پیاس سے اس کا برا حال تھا۔۔۔۔۔۔ مگر دور اندر کوئی اسے جھنجھوڑ کر اسے جگائے رکھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسے کہہ رہا تھا کہ وہ نہ سوئے۔ ہاں اندر سے وہ بھی جانتی تھی کہ اگر وہ اس رات سو گئی تو پھر وہ کبھی نہیں جاگے گی۔ اسے سونا نہیں تھا، خود کو اور افق کو جگائے رکھنا تھا۔ وہ وہی الفاظ بار بار کسی غیر ارادی عمل کے طور پر دہراتی، جانے کب اس دنیا سے، سردی، برف اور دھند کی اس دنیا سے اس دنیا میں چلی گئی جہاں کوئی درد، کوئی تکلیف، کوئی خیال، کوئی ذہنی کشمکش، کوئی زماں اور مکاں۔۔۔۔۔ کی تفریق نہ تھی۔ وہ دنیا زمان و مکان کی قید سے آزاد تھی۔ وہاں مکمل خاموشی اور سکون تھا۔

وہ سو گئی تھی۔


#KarakoramKaTajMahal

#PariAurUfaqKiDastan


***************************


تالیہ : ’’تو پھرلکھو کہ شہزادی تاشہ بنتِ مراد ملاکہ کی سب سے حسین شاہزادی تھی ۔(سنہری بالوں کو جھٹکا)اتنی حسین کہ لوگ دیکھتے رہ جاتے ‘ آنکھیں خیرہ ہو جاتیں‘ شہر کے سارے رئیس اس پہ جان دیتے ‘ اور.....‘‘

ایڈم : الله کو جان دینی ہے میں نے چے تالیہ ۔اتنا جھوٹ ؟ یا الله ...ایسی کوئی حسین بھی نہیں ہیں آپ ۔اتنا زیور اور کامدار کپڑے کسی کو بھی پہنادیں تو وہ خوبصورت لگے ۔‘‘

تالیہ : ’’اچھا تم بھی پہن لو .... تو خوبصورت لگو گے ؟‘‘

ایڈم : ’’میں خواتین کی بات کر رہا تھا ‘ اچھا۔اور یہ جن بالوں پہ آپ بہت فخر کرتی ہیں نا ‘ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ ڈائی شدہ ہیں۔‘‘

😅😂😄

#Haalim_Novel





Post a Comment

0 Comments

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();