Ad Code

فریبِ نظر ہے سکُون و ثباتFaraib-E-Nazar Hai Sakoon-O-Sabaat



#allamaIqbal #IIS #saqinama #life #stability


#iqbalpoetry



فریبِ نظر ہے سکُون و ثبات
تڑپتا ہے ہر ذرّۂ کائنات
ٹھہَرتا نہیں کاروانِ وجود
کہ ہر لحظہ ہے تازہ شانِ وجود
سمجھتا ہے تُو راز ہے زندگی
فقط ذوقِ پرواز ہے زندگی



Faraib-E-Nazar Hai Sakoon-O-Sabaat
Tarapta Hai Har Zarra-E-Kainat
Theharta Nahin Karwaan-E-Wujood
Ke Har Lehza Hai Taza Shaan-E-Wujood
Samjhta Hai Tu Raaz Hai Zindagi
Faqat Zauq-E-Parwaaz Hai Zindagi



Stability is an illusion of eyes,
For every atom in the world pulsates with change.
The caravan of life does not halt anywhere,
For every moment life renews itself.
Do you think life is great mystery?
No, it is only a desire to soar aloft.



شرح :



زندگی میں کہیں کہیں جو یہ سکون اور ٹھہراوَ سا نظر آتا ہے یہ تو دھوکے سے سوا اور کچھ نہیں اس لیے کہ فی الواقع حرکت ہی حقیقی زندگی ہے ۔ بے شک ظاہر بیں آنکھ اس مرحلے تک نہ پہنچ سکے ۔ لیکن امر واقع یہ ہے کہ کائنات کا ہر ایک ذرہ اضطراب سے دوچار ہے اور حرکت میں ہے ۔اس پس منظر میں یہ بات بھی کہی جا سکتی ہے کہ انسانی وجود بھی ہر لمحے متحرک رہتا ہے اور مختلف جہتوں سے ہم کنار رہتا ہے ۔اے دانشمند انسان حیرت ہے کہ تو اب بھی زندگی کو ایک ایسا راز تصور کرتا ہے جو افشاء نہیں ہوتا حالانکہ یہ بنیادی حقیقت ہے کہ زندگی تو بلند پروازی اور عروج و ارتقاء سے عبارت ہے ۔



#allamaIqbal #IIS #saqinama #life #stability #eyes #illusion #caravan #atom #world #moment #renew #desire



نظم: ساقی نامہ


کتاب: بالِ جبریل

Post a Comment

0 Comments

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();