Ad Code

ایک نئی سازش جسے مسلمان نوجوان - A NEW CONSPIRACY THAT

 

ایک نئی سازش جسے مسلمان نوجوان - A NEW CONSPIRACY THAT


A new conspiracy that Muslim youth see as a source of income. Some of us have become so blinded by the love of money that there is no distinction between right and wrong. A recent example is the snack video app that is being advertised all the time and now it has come up with an offer to install the app and earn money and the young children of this nation and people of almost all ages are downloading it. It doesn't end there but invite others to it and get more money and the more time you see the obscenity the more money will come into your account.

ایک نئی سازش جسے مسلمان نوجوان کمائی کا زریعہ سمجھ رہے ہیں 

ہم میں سے کچھ لوگ پیسے کی محبت میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کے جائز و نا جائز کی کوئی تمیز باقی نہیں رہی۔

ایک تازہ مثال snack video app ہے ہر وقت اس کی تشہیر کی جا رہی ہے اور اب تو یہ آفر آگئی ہے کے ایپ انسٹال کریں اور پیسے حاصل کریں اور اس امت کے نوجوان بچے اور تقریبا ہر عمر کے افراد اسے ڈاؤنلوڈ کر رہے ہیں بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی بلکہ اس پر invite کریں دوسروں کو اور پیسے حاصل کریں اور جتنا ٹائم آپ بے حیائ کو دیکھے گے آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے آئیں گے 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ عَنْ الْعَلَاءِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ دَعَا إِلَى هُدًى كَانَ لَهُ مِنْ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا وَمَنْ دَعَا إِلَى ضَلَالَةٍ كَانَ عَلَيْهِ مِنْ الْإِثْمِ مِثْلُ آثَامِ مَنْ تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ آثَامِهِمْ شَيْئًا

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص نے ہدایت کی دعوت دی اسے اس ہدایت کی پیروی کرنے والوں کے اجر کے برابر اجر ملے گا اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہو گی اور جس شخص نے کسی گمراہی کی دعوت دی ، اس پر اس کی پیروی کرنے والوں کے برابر گناہ ( کا بوجھ ) ہو گا اور ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہیں ہو گی ۔ 

ہم کہاں بھاگے جا رہے ہیں اندھا دھند۔ ایک لمحے کو سوچیں تو سہی اگر ہم نے ایک بندے کو انوائیٹ کیا اور اس نے آگے 10 کو ان 10 نے آگے 20 کو اور ایسے یہ سلسلہ چلتا رہا ہم اپنے کاندھوں پے کن کن کے گنا ہوں کا بوجھ لاد کر لے جائیں گے اور کس کس کے بوجھ کے حصہ دار بنیں گے

خدارا 🙏🙏🙏😥😥😥 مت کریں یہ ظلم خود بھی بچیں اور دوسروں کو۔ بھی بچائیں سورہ نور میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے

اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الۡفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۹﴾

جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند رہتے ہیں ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہیں اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے ۔ 

تو میرے آقا علیہ السلام کے امتیو خود بھی بچو اور دوسروں کو بھی بچاو اس پیغام کو اتنا زیادہ پھیلائیں جتنا یہ ایپ اور اس طرح کی دوسری بے حیائ پھیلانے والی چیزیں پھیل رہی ہیں کیا پتہ کل روز قیامت آقاصلى الله عليه واله وسلم کے ان ساتھیوں میں نام آجاۓجو آپ علیہ السلام کو محبوب ہیں اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین اور ایسے نا دیدہ بوجھ سے ہمیں بچا لے۔

۔۔ آمین

Post a Comment

0 Comments

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();