Ad Code

انسان کو تقریباً لافانی بنانے کیلئے کیا گیا پہلا تجربہ کامیاب - THE FIRST EXPERIMENT TO MAKE MAN ALMOST IMMORTAL WAS SUCCESSFUL

 

انسان کو تقریباً لافانی بنانے کیلئے کیا گیا پہلا تجربہ کامیاب - THE FIRST EXPERIMENT TO MAKE MAN ALMOST IMMORTAL WAS SUCCESSFUL


Scientists have conducted a controversial experiment that has been quite successful. In this experiment, scientists kept the brains of hundreds of pigs alive outside their bodies for 36 hours. This experience could pave the way for a change in the human mind, after which humans could be made immortal. Scientists are trying to preserve the human brain after death and connect it to an artificial system. After that, the human body may rot, but his brain will continue to work with the artificial system.



سائنس دانوں نے ایک متنازعہ تجربہ کیا ہے جو کافی حد تک کامیاب بھی ہوگیا ہے۔ اس تجربے میں سائنس دانوں نے سینکڑوں سوروں کے دماغوں کو اُن کے جسم سے باہر 36 گھنٹے تک زندہ رکھا۔

اس تجربے سے انسانی دماغ کی تبدیلی کے لیے راہ ہموار ہو سکتی ہے، جس کے بعد انسانوں کو لافانی بنایا جا سکے گا۔

سائنس دان کوشش کر رہے ہیں کہ مرنے کے بعد انسانی دماغ کو محفوظ کرکے اسے مصنوعی نظام سے منسلک کیا جائے۔ اس کے بعد انسان کا جسم بے شک گل سڑ جائے لیکن اس کا دماغ مصنوعی نظام کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

جویل یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر نیناد سیستان نے نیشنل یونیورسٹی آف ہیلتھ، بیتھسڈا، میری لینڈ میں میٹنگ کے بعد بتایا کہ سائنس دانوں نے 100 سے 200 سوروں کے سر کامیابی سے ان کے جسم سے الگ کئے اور انہیں بغیر جسم کے کامیابی سے زندہ رکھا۔

یہ سر 
BrainEX
 نامی کلوزڈ لوپ سسٹم سے مربوط تھے۔ یہ سسٹم آکسیجن سے بھرپور مصنوعی خون کو دماغ تک پمپ کر رہا تھا، جس سے دماغ زندہ تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں دماغ کے اربوں خلیے بالکل ٹھیک اور صحت مند تھے۔

ایم آئی ٹی کے ٹیکنالوجی ریویو کی ایک رپورٹ کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح انسانی دماغ کو بھی لامحدود وقت کے لیے زندہ رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ شعور کو بھی بحال کرنے کے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

1928
 میں ایک روسی سائنس دان نے ایک کتے کے سر کو الگ کیا اور خون کی شریانوں کو مصنوعی سرکولیشن مشین کے ساتھ جوڑ کر دماغ کو زندہ رکھا تھا۔

1993
 میں بھی نیویارک یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے سور کے سر کو ایک خصوصی مواد میں ڈال کر کئی دن زندہ رکھا تھا۔ موجودہ تجربہ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں دماغ کو جو جانوروں کے جسم سے الگ کر کے زندہ رکھا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();