Ad Code

A SERBIAN LIVING WITH ANIMALS IN A CAVE FOR 16 YEARS - 16 برس سے غار میں جانوروں کے ساتھ رہنے والا سربیائی باشندہ

 

A SERBIAN LIVING WITH ANIMALS IN A CAVE FOR 16 YEARS - 16 برس سے غار میں جانوروں کے ساتھ رہنے والا سربیائی باشندہ


A Serbian man has been the talk of the world media for the past 16 years, living in a cave away from civilian life, where he lives with several animals, including a giant pig. The Serbian citizen Penta Petrovich lives in a cave near Serbia's famous river Gradysnica and has a friendly animal, a pig, which weighs 200 kilograms. They live far from civilian life and have been vaccinated with the Code 19 vaccine with great difficulty.


 سربیا کے ایک شخص کا عالمی ذرائع ابلاغ میں غیر معمولی چرچا ہورہا ہے جو گزشتہ 16 سال سے شہری زندگی سے دور ایک غار میں رہ رہا ہے جہاں وہ ایک بہت بڑے خنزیر سمیت کئی جانوروں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔


سربیائی شہری پینٹا پیٹرووِچ سربیا کے مشہور دریا گریڈائسنیکا کے پاس ایک غار میں رہائش پذیر ہے اور اس کا ایک دوست جانور خنزیر بھی ہے جس کا وزن 200 کلوگرام ہے۔ وہ شہری زندگی سے دور رہتے ہیں اورانہیں بڑی مشکل سے کووڈ 19 ویکسین لگائی گئی ہے۔


70 سالہ پینٹا کے رہن سہن کی وجہ سے لوگ ان کی ذات میں دلچسپی لیتے لیکن ان کے اپنے شہر کے لوگ ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ گزشتہ 16 برس سے وہ نصف برس درخت پر بنائے گئے ایک ڈربے نما گھر میں رہتے ہیں اور بقیہ نصف وقت وہ 25 میٹر طویل غار میں رہنا پسند کرتے ہیں جو دریا کے پاس ایک گھاٹی میں واقع ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ تناؤ بھری جدید دنیا سے بیزار ہیں۔



وہ اپنے درجنوں پالتو جانوروں کے ساتھ غار میں رہتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ زندگی بہت اچھی ہے۔ وہ اس سے قبل شہر میں رہتے ہوئے اپنی مہارت سے کئی اشیا بناتے رہے اور خوب دولت بھی کمائی اور ان کے دوستوں کا حلقہ بھی وسیع تھا تاہم جیسے ہی ان پر برا وقت آیا سب دوست انہیں چھوڑ گئے۔


پینٹا نے کئی برس پہلے ایک ترک اخبار کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’ میں اب روایتی دنیا میں نہیں رہ سکتا کیونکہ اس طرح کی آزادی رقم سے بھی نہیں خریدی جاسکتی، پانی کا بل نہیں دینا پڑتا، بجلی کا تردد نہیں ہے اور آس پاس فطرت کے خوبصورت نظارے ہیں،‘۔


وہ سردیوں میں آگ جلاکر تمازت حاصل کرتے ہیں، دریا میں نہاتے ہیں، زمین پر سوتے ہیں لیکن کسی سے شکایت نہیں کرتے۔ ان کے نزدیک یہ بہترین زندگی ہے اور خود کو دوسروں سے لاکھوں گنا بہتر تصور کرتے ہیں۔

A SERBIAN LIVING WITH ANIMALS IN A CAVE FOR 16 YEARS - 16 برس سے غار میں جانوروں کے ساتھ رہنے والا سربیائی باشندہ

Post a Comment

0 Comments

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();