Ad Code

جیت_ہمیشہ_صبر_کی_ہی_ہوتی_ہےWinning_always_is_same_patience




جیت_ہمیشہ_صبر_کی_ہی_ہوتی_ہے


ایک دن افلاطون اپنے ملازموں کو جنگل کے دورے پر لے گیا

 وہ سبز رنگ کے پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں  سیر کرنے گے اور افلاطون سے ایک فلسفہ سیکھا 

 

  وہ آرام کرنے اور کھانا کھانے کے لیے ایک جگہ پر بیٹھ گئے

    ایک مچھر افلاطون کو کھانے کھاتے ہوئے تکلیف دے رہا  تھا وہ مسلسل کھانے پر بیٹھ جاتا تھا۔ 

     افلاطون نے اپنے کھانے سے کچھ کھانا مچھر کے سامنے رکھا ،

      مچھر نے اس میں سےتھوڑا چوسا

        افلاطون نے اپنے ملازموں کو مچھر پر نظر رکھنے کا کہا

        

   افلاطون کے کہنے پر ایک ملازم جس کے ہاتھ پر تھوڑا زخم تھا ، اس نے اپنی ہتھیلی مچھر کے قریب کی 

   مچھر وہاں سے اٹھ کر اس کے زخم پر آ بیٹھا اور خون چوسنے لگا

   

  اس بار افلاطون نے  مچھر کے قریب ہی ایک کٹا ہوا سیب رکھ ، 

  مچھر  نے زخم کو چھوڑ کر سیب کے کٹے حصے  پر بیٹھا اور چوسنے اور کھانے لگا ....

  

 اسی جگہ ، ایک درخت کے تنے میں ، ایک مکڑی نے جال باندھا ہوا تھا 

  مچھر سیب کے اوپر سے اٹھا اور اڑتے ہوئے جا رہا تھا کہ مکڑی کے جال میں گُس گیا 

جال ہلنے پر مکڑی آئی اور اپنے شکار پر جال مضبوط کر دیا


 افلاطون نے اپنے ملازموں سے کہا :

  مکڑی بہت زیادہ کمزور اور صبر کرنے والا جانور/کیڑا  ہے

  وہ اپنے شکار کے لیے جال بچھا کر سارا دن انتظار کرتا رہتا ہے اور کبھی کبھی کئی دن تک کرنا پڑ جاتا  اور جب وہ شکار کرتا ہے تو اسے اسے کئی دِنوں تک آہستہ آہستہ سے استعمال کرتا رہتا ہے  وہ لالچی نہیں ہوتا۔

 

 لیکن تم لوگوں  نے مچھر کو دیکھا ہے ، یہ  لالچی ہوتا ہے اور اس کے سے صبر نہیں ہوتا

   جب وہ خون پر بیٹھا ہوا تھا تو تم لوگوں نے دیکھا کہ وہ جلدی سے دوبارہ کھانے پر بیٹھنا چاہتا تھا کیونکہ وہ کبھی بھوک نہیں چھوڑنا نہیں چاہتا  ۔ "


 

 انسان کی بہت ساری پریشانیاں اس کے لالچ اور اسراف کا نتیجہ ہیں


 وہ لوگ جو برائی کی  عادت میں مشغول ہوتے ہیں برائیوں پر جاتے ہیں مگر اچانک موت کا جال انھیں پکڑ لیتا ہے 

 

   زیادہ تر لوگ جو نشہ منشیات کی اسمگلنگ کرتے ہیں جب وہ پہلی بار ایسا کام کرتے ہیں تو پکڑے نہیں جاتے تو پھر انھیں اس کی عادت پڑ جاتی ہے اور وہ اسمگلنگ جاری رکھتے ہیں لیکن قانون صبر کے ساتھ اپنا شکار  بناتا ہے اور وہ اچانک پکڑے جاتے ہیں 

   


 یا وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں کچھ عرصہ تک اچھے برے کی تمیز بھول جاتے ہیں وہ اسے مشغلے کے طور پر لیتے ہیں  اور ایک مچھر کی طرح جو بھوک کے بغیر کسی بھی وقت کھانے پر بیٹھ جاتا ہے ، یہ انسان اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے نہیں بلکہ اپنے مشغلے کو پورا کرنے کے لئے ایسا کرتے ہیں لیکن اچانک سے مکڑی کے جال میں پکڑے جاتے ہیں 


لالچ اور صبر کی لڑائی کی جائے تو


جیت ہمیشہ صبر کی ہو تی ہے۔


Post a Comment

0 Comments

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();