Ad Code

Why are sisters like that? بہنیں ایسی کیوں ہوتی ہیں


Why are sisters like that

بہنیں ایسی ہی  ہوتی ہیں

صبح  چائے کے ڈاپے پہ 
میرا کلاس فیلو میرے پاس آ بیٹھا 
مجھے سلام کیا  میں نے اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھے اُس نے میرا ہاتھ پکڑا اور روتے ہوئے بولا  میں آج اپنے آپ کو بہت کم تر  محسوس کر رہا ہوں
میں نے حیران ہو کر اس کی کمر پہ تھپکی دی اور پوچھا ارے ایسا کیا ہوا گیا مجھے بتاو
وہ مجھ سے نظریں نہیں ملا رہا تھا 
پھر زور زور سے رونے لگا
سب لوگ اس کی طرف دیکھ رہے تھے میں نے اس کو چپ کروایا
ارے پاگل سب  تمے دیکھ رہے ہیں میرے گلے سے لگ گیا 
 اور روتے ہوئے بولا 
عمر  بہنیں ایسی کیوں ہوتی ہیں ؟

میں سوچ میں پڑھ گیا کہ۔۔کیا  ہو گیا تمے  ایسا کیوں بول۔رہے ہو 
کہنے لگا 
عمر پتا ہے 
 میری بہن کی شادی کو 10 سال ہو گئے ہیں 
میں کبھی اس کے گھر تک نہیں گیا عید شب رات کبھی بھی میں ابو یا امی جاتے ہیں 
میری گھر والی ایک دن مجھے کہنے لگی 
میری نند جب بھی آتی ہے 
اس کے بچے گھر کا بورا حال کر دیتے ہیں 
گھر  کا خرچ ڈبل ہو جاتا ہے 
اور تمہاری ماں 
ہم۔سے چھپ کر کبھی اس کو کا  راشن  دیتی ہیں  کبھی کپڑے کبھی صرف کے ڈبے 
اور کبھی کبھی تو چ دالوں چاول کے تھیلے  بھر دیتی ہے 
 تم اپنی ماں کو بولو یہ ہمارا گھر ہے کوئی فلاحی ادارہ نہیں ہے 

عمر مجھے بہت غصہ آیا میں مشکل سے خرچا  چلا رہا ہوں اور  میری ماں سب کچھ میری  بہن کو دیے جا رہی ہیں
 میری بہن ایک دن گھر آئی ہوئی تھی اس کے بیٹے نے ٹی وی ریموٹ گم کر  دیا 
میں ماں سے غصے میں کہہ رہا تھا 
ماں  اپنی بیٹی کو بولو یہاں عید پہ آیا کرے بس 
اور یہ جو آپ صابن صرف اور  دال چاول کے تھیلے بھر کر دیتی ہیں نا اس کو بند کریں یہ سب 
میری ماں چپ رہی 
لیکن میری بہن نے ساری باتیں سن لی تھیں میری 
بہن کچھ نہ بولی 

دن 5  اپنے بچوں کو تیار کیا اور کہنے لگی بھائی میں جا رہی ہوں  
میں نے کہا کچھ دن کے لیے رہ لیتی 
لیکن وہ مسکرائی نہیں بھائی بچوں نے  اسکول جانا ہوتا ہے

پھر جب گھر  میں زمین کا بٹوارا  ہو رہا تھا تو 
میں نے صاف انکار کیا ابّو  میں اپنی زمین سے اپنی بہن کو حصہ نہیں دوں گا 
بہن سامنے ہی بیٹھی تھی 
وہ خاموش رہی اور کچھ نہ بولی ماں نے کہا بیٹی کا بھی حق ہے زمین پر لیکن میں نے غصّے میں گالی دے کر کہا کچھ بھی ہو جائے میں اپنی بہن کو حصہ نہیں دوں گا  
وہ بیچاری خاموش تھی 

 عمر کافی عرصے سے  میرا کام کاج نہیں تھا
میرے بڑے بیٹے کو کینسر  ہو گیا 
میرے پاس اس کے علاج کروانے کے پیسے بھی  نہیں تھے
بہت پریشان حال تھا میں نے  
قرض بھی لے لیا تھا۔
 گھر میں کھانے کو کچھ  نہیں تھا بھوک سر پہ تھی۔
میں پریشان کمرے میں اکیلا بیٹھا شاید رو رہا تھا حالات پہ کے اتنے میں میری  بہن  میرے گھر آگئی 
میں نے غصے سے بولا اب یہ آ گئی ہے منحوس

 میری بیوی میرے پاس آئی اور  کہنے لگی
کوئی ضرورت نہیں اس پر خرچہ کرنے کی 
پھر تھوڑی دیر بعد وہ میرے پاس آئی 
بھائی پریشان کیوں ہو؟  میں چپ رہا تو 
بہن نے میرے سر پہ ہاتھ رکھا اور کہا میں  بڑی بہن ہوں تمہاری تم میری 
گود میں کھیلتے رہے ہو 
اب تو مجھ سے بھی بڑے لگتے ہو 
پھر میرے قریب  آئ اور  
اپنے ہاتھوں  سے سونے کے کنگن اُتارے اور میرے ہاتھ میں رکھے 
آہستہ سے بولی 
پاگل توں کیوں  پریشان ہوتا ہے؟ 
تیرا بھائی شہر  میں کام سے گیا ہوا تھا 
بچے اسکول تھے میں نے سوچا دوڑتے دوڑتے بھائی سے مل آؤں۔ 
یہ کنگن بیچ کر اپنے گھر کا خرچہ چلاو اور اپنے بیٹے کا علاج کراو
اور جا اٹھ نائی کی دکان پہ جا  کی کیا حالت بنا داڑھی بڑھا رکھی ہے 
شکل تو دیکھو  ذرا کیا حالت بنی ہوئی ہے  تم۔نے 
میں خاموشی سے  بہن کی طرف دیکھے رہا تھا 
وہ آہستہ سے بولی کہ کسی کو بھی نہیں بتانا کنگن کے بارے میں تمے میری قسم ہے بھائی 
میرے ماتھے پہ بوسہ دیا اور ایک ہزار روپے  مجھے دیے جو سو پچاس کے نوٹ تھے 

شاید اس کی جمع پونجی تھی 
میری جیب میں پیسے ڈال کر بولی کہ بچوں کو گوشت لا دینا اور پریشان نہ ہوا کرو 
تیرے بھائی  کو تنخواہ ملے گی تو آوں گئ پھر جلدی سے اپنا ہاتھ میرے سر پہ رکھا اور  کہا  دیکھو  بال سفید ہو گئے ہیں تمہارے 
اب بازار جاو اور داڑھی کٹوا کر آو وہ جانے لگی اس کے پیروں کی طرف میںنے دیکھا تو ٹوٹی ہوئی جوتیاں پہنی ہوئی  تھی پرانی سی چادر اوڑھی ہوئی تھی  جب بھی آتی تھی وہی چادر اوڑھ کر آتی  
عمر میں  بہن کی اس محبت میں مر گیا تھا 
ہم بھائی کتنے مطلبی ہوتے ہیں بہنوں کو ایک پل میں بیگانہ کر دیتے ہیں اور بہنیں 
بھائیوں کا ذرا سی پریشانی برداشت نہیں کر سکتیں 
وہ ہاتھ میں کنگن پکڑ کر رو رہا تھا

اس کے ساتھ میری آنکھیں میں بھی آگے تھے
 اپنے گھر میں اللہ جانے کتنے دکھ سہہ رہی ہوتی ہیں 
کچھ دیر بہنوں کے پاس بیٹھ کر حال پوچھ لیا کریں
شاید کے ان کے دل میں کچھ لمحوں کے لیئے ایک سکون آ جائے، ،،،
بہنیں ماں کا روپ ہوتیں ہیں.
ان کی قدر کریں

 آپ کو یہ سٹوری کیسی لگی  اپنی قیمتی راے  ضرور دیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیر کریں  شکریہ 

Post a Comment

0 Comments

Rawalpindi Studio Youtbe Channel

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();